وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان آ گیا۔
اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں موبائل سروس بند کرنے کا تعین کل کیا جائیگا۔ اس حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکمل مشاورت کے بعد موبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کل تک کرلیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ او آئی سی کانفرنس کے موقع سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں کل رات بارہ بجے سے تین دن کے لیے موبائل فون سروسز بند رہی گی۔ وزارت، داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروسز بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔