پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں اپنی منفرد ڈریسنگ کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم کو ڈریسنگ پر سراہا بھی گیا تاہم اب ان کے نواسے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں مریم نواز کو بیٹے کی بارات پر خوبصورت سے گولڈن شیروانی پہنے بچے کو اپنی گود میں بٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل تصاویر مریم نواز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہیں جس کا کیپشن مریم نواز نے نانو لکھ کر شیئر کیا ہے۔
تصاویر شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم کی تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایک صارف نے مریم کے لیے لکھا کہ دلہن سے اچھی تو آپ لگ رہی ہیں۔
ایک صارف نے مریم کے قصیدے پڑھتے ہوئے لکھا کہ اتنی پیاری کیسے ہیں آپ، نواسہ بھی بہت پیارا ہے۔