منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور کی بنکنگ جرائم عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ جرائم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا بینکنگ عدالت کو اس کیس کی سماعت کا اختیار ہے اور چالان اس عدالت میں کیسے جمع کرا دیا؟ ۔

ایف آئی اے وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں گزشتہ تاریخ پر بینکنک عدالت کے ڈیوٹی جج نے چالان بینکنک کورٹ میں جمع کرانے کا کہا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو پراسیکیوشن نے دیکھنا تھا کہ چالان کہاں جمع ہوگا۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ وہ چالان دیکھ کر ہی بہتر طور پر عدالت کی معاونت کرسکتے ہیں ، جب شریک ملزمان نے بینکنک عدالت سے ضمانت لی تو تفتیشی نے یہیں سے ہی تاریخ لی تھی۔

عدالت نے فریقین سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 4جنوری تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں