قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اولمپکس گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی ٹک ٹاکر بن گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کو صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں طلحٰہ طالب پی سی ہوٹل بھوربن کے روم میں موجود ہیں اور ایونٹ کے لیے تیار ہوتے نظر آرہے ہیں۔

طلحہ طالب کی یہ ویڈیو پنجابی گانے پر بنائی گٹی ہیں جس میں وہ اپنے دوست سے کہتے ہیں کہ ’سنیپ بناؤ، آپ کی بھابھی کو بھیجنی ہے۔‘طلحہ طالب کی جانب سے یہ ویڈیو انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں