سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) کے مطابق شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرینشل ائیر پورٹ لاہور کو تمام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
لاہور کی طرف آنے والی تمام پروازوں کو دیگر شہروں کی جانب موڑا جارہا ہے۔ دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے اور 20 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
دھند کے باعث لاہو رائیر پورٹ پر حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ گئی ہے۔