پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل سے لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں خاتون پروفیسر کے ڈگری نہ لینے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ مجھے بالکل حیرت نہیں ہوئی، مکافات عمل اسی کا نام ہے، صاحب تعلیم خاتون اور استاد کا شہبازگل جیسوں سےڈگری نہ لینا احسن اقدام ہے اور اس طرح توہوتا ہے اس طرح کےکاموں میں۔
ان کا کہنا تھاکہ جو انہوں نے بویا تھا آج وہی کاٹ رہے ہیں، وہ دن دورنہیں جب اسی طرح ہرموقع پرانہیں شرمندگی اٹھانی پڑےگی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ شہبازگل کی ڈگری اوران کےدماغی توازن کوبھی دیکھنا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خاتون پروفیسرنے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگِل سے ڈگری لینے سے انکار کردیا۔