پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف ابابیل فورس کا پہلا دستہ تیار

خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف ابابیل فورس کا پہلا دستہ تیار کر لیا گیا۔

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے ابابیل فورس کا افتتاح کر دیا۔

خیبر پختون خوا کی پولیس کے حکام کے مطابق ابابیل فورس کا یہ دستہ 200 موٹر سائیکل رائیڈرز اور 800 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ ابابیل فورس کے تمام رائیڈرز کی وردی میں کیمرے نصب ہیں۔

خیبر پختون خوا کی پولیس کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابابیل فورس کے پاس ڈرون کیمرے بھی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں