جنگی کارناموں پر پاک فضائیہ نے تمغہ جرأت پانے والےفلائٹ لیفٹیننٹ غلام مرتضیٰ شہید، تمغہ جرأت اور فلائٹ لیفٹیننٹ جاوید اقبال شہید،کے خراج عقیدت پیشں کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ نے مطابق 15دسمبر 2021: پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 1971 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو فلائٹ لیفٹیننٹ غلام مرتضیٰ شہید، تمغہ جرأت اور فلائٹ لیفٹیننٹ جاوید اقبال شہید، تمغہ جرأت کے جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی۔
ڈاکیومنٹری میں پاکستان کے ان جانباز بیٹوں کے ولولہ انگیز اور بےخوف جنگی کارناموں کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔