ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس سے شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح مری پہنچنا شروع ہوچکے ہیں ۔
دوسری جانب سوات کے بالائی علاقے ملم جبہ میں بھی برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے، برفباری کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد ملم جبہ پہنچ گئی ہے
میدانی علاقوں میں بارش جبکہ مالم جبہ اور کالام کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ برفباری سے بالائی علاقوں کے حسن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔