سول ایوی ایشن نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے ، کورونا ویکسی نیشن سے متعلق نئی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ایو ی ایشن کی جانب سے جاری کر دہ ہدایت نامے میں کہا گیاہے کہ سی کیٹیگری میں شامل ملکوں سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے ،سی کیٹیگری ملکوں سے آنے والے پاکستانیوں کو استثنیٰ سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ، 15 سے 18 سال کی عمر کے افراد ایک ڈوز کے ساتھ 31 جنوری تک پاکستان آ سکتے ہیں، مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں دو ماہ کی توسیع کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں