وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کیلئے 15 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے۔

افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری بھی متوقع ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دے گی۔ شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا۔ وفاقی کابینہ بین الاقوامی این جی اوز کی ویزا پالیسی سٹریم لائن ،افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ریلیف کاموں کے میکنزم ،پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دے گی۔

کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع ۔ چینی کمپنی کے 33 فیصد آپریٹرشپ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دے گی۔

اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں ،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور توانائی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق دے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں