پاک ایران سرحد پر سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید

پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران سرحد پر بلوچستان میں عبدوئی سیکٹر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد جرات مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جوابی کارروائی میں فرار ہونے والے دہشتگردوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی امن، استحکام اور بلوچستان کی ترقی کو متاثر کرنے والی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں