پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما گرفتار

میانوالی جلسے میں تلاشی کے دوران پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے تحریک انصاف کے مقامی رہنما امیر خان سوانسی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا واقعہ میانوالی میں ہفتے کے روز ہونے والے وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں پیش آیا تھا جہاں امیرخان سوانسی نے جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا تھا۔

ڈی پی او میانوالی کے مطابق تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ڈی ایس پی کی انکوائری میں پی ٹی آئی رہنما ملزم قرار پائے تھے جس کے بعد انھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں