وزیر داخلہ کے ترجمان نے شیخ رشید کو دل کا دورہ پڑنے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق شیخ رشید سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ، شیخ رشید احمد الحمد اللہ مکمل صحت مند ہیں۔
اہم اطلاع / تردید
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ ترجمان
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد الحمد اللہ مکمل صحتمند ہیں۔ ترجمان
ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلا تصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ ترجمان pic.twitter.com/NAmkcOO8lA— Ministry of Interior Pakistan (Official) (@MOIOfficialPak) December 13, 2021
ترجمان کے مطابق ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلاتصدیق جاری کرنا غیرذمہ دارانہ عمل ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے اور ساتھ ہی دعاؤں کی درخواست بھی کی جارہی تھی۔