اسلامیہ یونیورسٹی کے بعد ایک اور سرکاری یونیورسٹی میں ڈانس کی ویڈیو سامنے آگئی

ملتان زکریا یونیورسٹی کی تقریب کےد وران ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل اسلامیہ یونیورسٹی کی ایک تقریب کے دوران لڑکے کے ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ طالب علم کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا۔

اب زکریا یونیورسٹی کی ایک تقریب میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں ایک لڑکے کو لڑکیوں کے کپڑے پہنے ہوئے سٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

چند روز قبل حاصل پور کے نیشنل کالج میں بھی ڈانس کی ویڈیوز سامنے آئیں تھیں جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کالج کو سیل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں