خواجہ سراؤں سمیت قومی شناخت سے محروم طبقات کی رجسٹریشن تیز کی جائے گی، ثقلین بخاری

لاہور ریجن نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ثقلین عباس بخاری کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں سمیت قومی شناخت سے محروم طبقات کی رجسٹریشن تیز کی جائے گی۔

لاہور کے نجی اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نادرا لاہور ریجن ثقلین عباس بخاری نے کہا کہ رجسٹریشن کے بعد خواجہ سرا بھی معاشرے میں مفید شہری کا کردار ادا کرسکیں گے۔

اس موقع پر ڈی جی نادرا لاہور نے خواجہ سراؤں کے مسائل سنے اور ان کے شناختی کارڈ بنوانے کے لئے موبائل وین بھی لگوادی۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں خواجہ سراؤں (ٹرانس جینڈرز) کے حقوق پر تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا آفس میں ٹرانس جینڈرز کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔

ملتان میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو اسکول میں قائم پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر اسکول میں ٹرانس جینڈرز کے حقوق پر تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں ٹرانس جینڈر اسکول کے طلباء نے کمیونٹی سے متعلق مسائل پر خاکے پیش کیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں