وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پرایف بی آرہیڈ کوارٹرزمیں کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی کہ اعلامیہ ٹیکس گزاروں کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف بی آر ہرممکن اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے شکایات کے تدارک کے لئے فوری احکامات جاری کئے اور کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں اپنے قریبی ریجنل ٹیکس آفس اور کسٹمز کولیکٹوریٹ سے رجوع کریں۔
چئیرمین ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ اعلامیہ ٹیکس گزاروں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔