آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےسیالکوٹ چونڈا کے قریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا ، اور گجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقین دیکھیں ، دورے میں ان کو مشقوں کے مقاصد، حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
دورے میں آرمی چیف نے افواج کی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دورے میں سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ایسی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی،جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسیالکوٹ چونڈا کے قریب چنوکی سیکٹر کا دورہ، سپہ سالار نے گجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقین دیکھیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دورے میں آرمی چیف کو مشقوں کے مقاصد، حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاروں میں اضافہ کرنا ہے۔ مشقیں دفاع اور دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دینے سے متعلق منعقد کی گئی۔
دورے میں آرمی چیف نے افواج کی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا اور میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیا ۔
دورے میں سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ایسی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی،جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر گجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے کور پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کیا ۔