گرین لائن بس کا علامتی افتتاح: کراچی میں مسلم لیگی رہنما اور سیکیورٹی ادارے آمنے سامنے

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 7 میں مسلم لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال بھی گرین لائن منصوبے کا افتتاح کرنے پہنچ گئے لیکن رینجرز اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔

اس دوران ہونے والی دھکم پیل میں احسن اقبال کو ڈنڈا لگا اور دیگر رہنماؤں کو بھی دھکے دیے گئے۔

کراچی میں ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے بھی گرین لائن کا علامتی افتتاح کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر رینجرز نے اقبال احسن اور دیگر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرین لائن پیڈیسٹیرین برج پر جانے سے روک دیا۔

شدید دھکم پیل کے دوران احسن اقبال ڈنڈا لگنے سے زخمی ہوگئے، جبکہ محمد زبیر کو بھی دھکےدیے گئے لگے، جبکہ برج پر جانے کی کوشش کے دوران ن لیگیوں کی رینجرز اور پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں کام کرنے کے ساتھ امن بھی قائم کیا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پولیس کو حملہ آور ہونے کا حکم دیا گیا۔

سابق گورنر سندھ اورلیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے کراچی والوں کے لیے یہ تحفہ ہے جسے ہم نے ڈنڈے کھا کر آج افتتاح کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں