پنجاب: عارف والا میں‌کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں زخمی ہونے والا ابوطلحہ چل بسا

پولیس کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکنڈ ائیر کا طالبعلم ابو طلحہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ڈی ایس پی عارف والا حافظ خضر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقتول ابو طلحہ کے والد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزموں کو کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کا رنج تھا، ملزموں نے بیٹے کو میری آنکھوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابوطلحہ گزشتہ شام تیل کی ایجنسی میں بیٹھا تھا جب ملزموں نے حملہ کیا۔

حافظ خضر کا کہنا ہے کہ ابوطلحہ کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں