وزیراعظم نے گیس ذخائر کی کمی کا نوٹس کے لیا، گیس چوری اور ضیاع کی تفصیلات طلب

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے گیس کے ذخائر سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

کابینہ کو بریفنگ کے دوران وزیر توانائی نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ گیس کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں، سالانہ 9 فیصد کی شرح سے ذخائر کم ہو رہے، نئے ذخائر نہ ملنے کے باعث آئندہ سالوں میں گیس مکمل ختم ہو جائے گی جبکہ مستقبل میں درآمدی گیس پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ درآمدی گیس کیلئے نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر جاری ہے، روس کے تعاون سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارت سے گیس چوری اور ضیاع کی تفصیلات طلب کر لیں۔

وزیراعظم نے گیس ذخائر میں تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گیس ذخائر میں بہتری کیلئے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبے شروع کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں