جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، وزیراعلی سندھ پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پھر موخر

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک پھر موخر کر دی ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نوری آباد پاور پلانٹ کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں اور منی لانڈرنگ کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی ۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ شریک ملزم آغا واصف کے کیس میں ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلب کیا تھا جو واپس نہیں آیا۔ عدالت نے کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔

دوران سماعت نیب نے شریک ملزم محمد علی کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضابطگی کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے نیب کو ملزم محمد علی کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں