پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنی اہلیہ، عائشہ سیف کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
جنید صفدر کے نکاح کے دن سے آج تک اِنہیں مداحوں، فالوورز اور مسلم نون کے ساتھ انسیت رکھنے والوں کی جانب سے خوب توجہ مل رہی ہے۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ولیمہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو طے پایا ہے جبکہ اس جوڑی کا نکاح لندن میں 22 اگست کو ہو چکا ہے۔
لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے جنید صفدر آج کل اپنی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں۔
دوسری جانب شریف خاندان اس پُر مسرت موقع پر خوب ہلہ گلہ کر رہا ہے، کبھی جنید صفدر کی والدہ مریم نواز تو کبھی اُن کے ماموں حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔