موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہوں گی، وزیر تعلیم سندھ

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ طلباء کو بریک بھی چاہیے۔موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہوں گی۔

وزیر تعلیم نسدھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں  میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ہو گا۔ اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ جمعرات تک کر لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات ضرور ہوں گی بچوں کو پڑھائی سے بریک بھی چاہیے۔چھٹیوں کی تاریخ  پر کوئی سفارش نہیں کی۔ ورکنگ کمیٹی خود انتخاب کرے کی چھٹیاں کن تاریخوں میں دی جائیں۔

انہوں نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر چھٹیوں کی تاریخیں وہی ہوں گی جو ہمیشہ ہوتی ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ کورونا وائرس کی نئی لہر بہت خطرناک ہے، دنیا بند ہو رہی ہے۔ دعا ہے کہ ہمارے بچے اس ویرینٹ سے محفوظ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں