وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما سے ملاقات کی. انہوں نے سیالکوٹ واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا۔
فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے سری لنکن ہائی کمشنر کو آگاہ کیا ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ کی ملک بھر میں مذمت کی گئی ، ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔
سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے، سانحہ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔