جماعت اسلامی، ایم کیو ایم نے کئی سال اقتدار کے مزے لوٹے ہیں، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے کئی سال اقتدار کے مزے لوٹے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ باقی لوگ انتخابات کی جانب جارہے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں نے نیا مسئلہ کھڑا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں انہیں بلدیاتی انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے، اپوزیشن کا تو مطالبہ تھا واٹربورڈ کا چیئرمین میئر ہو۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ سال 2001 کے بلدیاتی نظام میں کیا 18 ٹاؤن نہیں تھے، مصطفیٰ کمال کے دور میں اضلاع تھے یا ٹاؤنز تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے کئی سال اقتدار کے مزے لوٹے، وسیم اختر 4 سال تک کہتے رہے میرے پاس اختیارات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں