ملتان میں آج سے CNG اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند ہوجائیں گے

ملتان میں سوئی گیس کے شاٹ فال کے سبب ریجن میں آج شام سے غیر معینہ مدت کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔

سوئی گیس حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لئے ملتان ریجن کے 90 سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی گیس کی سپلائی بہتر ہو گی، اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی دوبارہ بحال کر دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ سندھ میں پہلے ہی سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں