حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت اور تاریخ کے تعین کے لیے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج ہوگا۔

گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں لانگ مارچ اور استعفے دینے پر اتفاق ہوچکا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور خراب معیشت پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔

لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے کی سفارشات بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں