سیالکوٹ واقعے پرجلد انصاف ملے گا، ملزموں کو پھانسی پر بھی لٹکائیں گے: شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پربہت جلد انصاف ملے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں شہباز گل کا کا کہنا تھاکہ بچوں کےنصاب میں بھی اسلامی ضابطہ اخلاق شامل کریں گے، بھارت میں مسلمان کوبہانے سے وحشت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا اور ملزموں کو پھانسی پر بھی لٹکائیں گے، جو سیالکوٹ میں ہوا وہ ہمارا مذہب اور ہماری ثقافت اجازت نہیں دیتی۔

شہباز گل کا کہنا تھاکہ جب آنسو بھی خشک ہوجائیں پھر اسے انصاف نہیں کہتے، جب انصاف نہیں ملے گا تب امید ٹوٹتی ہے، جب امید ٹوٹتی ہے تو اس کے بعد ایسے واقعات ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں