پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کا راستہ روکیں۔
اپنے بیان میں شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں عوام بھرپور حصہ لیں۔عوام باتوں، دعوؤں اور نعروں کے فریب میں نہ آئیں، کارکردگی کوووٹ دیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ جوق درجوق گھروں سے نکلیں، حالات بدلنے میں اپنا کردا ر ادا کریں۔
ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ پی ٹی آئی امیدوارجمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مستردہوگئے تھے، نشست ن لیگ کے پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔