جہلم میں بس پل سے گر گئی، 2 طالبات اور 1 ٹیچر جاں بحق

جہلم میں بس دینہ بائی پاس کے قریب پل سے نیچے گر گئی، حادثے میں 2 طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق ہوگئیں۔

جہلم میں جی ٹی روڈ دینہ کے قریب بس حادثے کا شکارہوئی، بس مطالعاتی دورہ کے لئے لاہور سے مری جا رہی تھی جس میں نجی اسکول کے طلبا اور طالبات سمیت 37 افراد سوار تھے ۔

عینی شاہدین کےمطابق ڈرائیور پر نیند طاری ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

بس منگلا بائی پاس کے ساتھ تقریبا 25 فٹ اونچے پل سے نیچے جا گری ، حادثہ کے نتیجے میں 2 طالبات سمیت ایک ٹیچر جاں بحق اور 25افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں