صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2021 پر دستخط کر دیئے.
صدر پاکستان نے حال ہی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کیے گئے تمام 33 بلوں پر دستخط کر دیئے ہیں.
اس سے قبل صدر مملکت نے جمعرات کو ایک تقریب کے دوران انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کر دئیے ، جس کے بعد وہ قانون بن گیا ہے اس قانون کے تحت اب انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوںگے اوربیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹ کا حق استعمال کرینگے۔