محکمہ موسمیات نے کل سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی کہ کل رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو 2 روز تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو کشمیر،چترال، دیر، سوات مالا کنڈ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو نیلم، روالاکوٹ، باغ، نتھیا گلی، گلیات، ہنزہ، گلگت بلتستان، چترال اور مالم جبہ میں برفباری کا امکان ہے۔