کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 176روپے 42 پیسے تھی تاہم آج کاروبار کے آغاز پر ہی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر 88 پیسے بڑھ کر 177 روپے 30 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالے کی قدر میں کمی آئی ایم آیف کی جانب سے قرض دینے کے بعد آئی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف حکام نے چھٹے جائزے کے مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے، قرض کی یہ رقم جاری کرنے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کرے گا، نئی قسط کے اجرا سے فراہم کردہ رقم 3 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو جائے گی۔