بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن گیا ہے جو 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے جو حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھا ہے جبکہ جولائی سے نومبر برآمدات 12 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہے ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر درآمدات کا حجم 32 ارب 93 کروڑ ڈالرز رہا ہے جبکہ پانچ ماہ میں گذشتہ برس کے مقابلے برآمدات میں 26.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر تک گذشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات 69.17 فیصد بڑھیں ہیں جبکہ نومبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالرز رہیں ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 2021 میں 7 ارب 84 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں اور تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہا ہے۔