پاکستان میں پہلا یورپین فلم فیسٹیول 8 سے 10 دسمبر کے دوران منعقد ہوگا۔
’یورپ کی ایک جھلک‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کے دوران پاکستان کے 5 بڑے شہروں اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، کراچی اور لاہور کے سنیما گھروں میں یورپ کی 21 ایوارڈ یافتہ فلمیں پیش کی جائیں گی۔
یورپین یونین کے پاکستان میں دفتر کے مطابق یہ فیسٹیول پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان ثقافتی تعاون میں اضافے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
دفتر کی اطلاع کے مطابق ان فلموں کو دیکھنے کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔