حکومت کا 2022 کو بطور نوجوانوں کا سال منانے کا اعلان

حکومت نے 2022 کو بطور نوجوانوں کا سال منانے کا اعلان کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان 6 دسمبر کو کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔

کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کے تحت آزاد کشمیراورگلگت بلتستان سمیت ملک کی 25 ریجنز میں ٹیلنٹ ہنٹ اور کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے۔

کرکٹ، ہاکی، فٹ بال سمیت 12 کھیل پروگرام میں شامل ہوں گے۔ 11سے 25 سال تک کے نوجوان کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے۔ کامیاب جوان سپورٹس پروگرام سے کھیلوں کی سرگرمیوں اور سپورٹس اکانومی میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں