پی آئی اے اور فلائی دبئی ایئرلائن کے درمیان “انٹرایئرلائن” کا معاہدہ طے ہوگیا ہے۔
پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کا فلائی دبئی سے انٹرایرلاین معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔
اس معاہدے کے تحت پی آئی اے اور فلائی دبئی ایک دوسرے کے مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے، مسافر اسلام آباد، لاہوراور پشاور سے فلائی دبئی کی پروازوں سے سفر کرنے کی سہولت ہوگی۔
پی آئی اے کے مسافر یورپ، افریقہ، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے 90 سے زیادہ اسٹیشن کے لیے سفر کرسکیں گے، فلائی دبئی سے آنے والے مسافروں کو بھی انٹر لائن معاہدے کے تحت پی آئی اے سے سفر کی سہولت موجود ہوگی.