وفاقی تعلیمی اداروں میں تیسرے روز بھی سرگرمیاں معطل

اسلام آباد کے سرکاری اسکول و کالجز میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے معاملے کے خلاف وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں تیسرے روز تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

سرکاری اسکول و کالجز کے اساتذہ و ملازمین آج نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مظاہرین نیشنل پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ اور وزیراعظم ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔

مظاہرین کا کہنا ہے مطالبات پورے نہ ہونے پر وزیراعظم ہاؤس کے باہر طلبا کی کلاسیں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں