مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا گیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا،مشیر خزانہ شوکت ترین خیبر پختونخوا  سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے ، تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے دستخط کے بعد ٹکٹ  جاری کر دیا۔

شوکت ترین  سینیٹ کے انتخابات کے لئے بروز جمعرات اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، شوکت ترین کو خیبر پختونخواہ سے ایوب آفریدی کی سیٹ پر ٹکٹ دیا گیا ہے۔

واضح رہے  18 اکتوبر کو شوکت ترین کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر خزانہ مقرر کردیا گیا تھا جبکہ انہوں نے 17 اپریل 2021 کو وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا تھا۔6 ماہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر خزانہ مقرر کردیا گیا تاہم بطور مشیر خزانہ وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک سمیت کمیٹیوں کی سربراہی کے مجاز نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں