وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سی پیک منصوبوں پرکام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اپنی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات کیلئے طویل المدتی منصوبوں کیلئے پالیسیوں کاتسلسل لازمی عنصر ہے۔
اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،وزیرعلی زیدی، وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، رزاق داود اور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے شرکت کی۔
معاون خصوصی خالد منصور نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین اورپاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔