۔’My Heart‘، بلاول کی بھانجے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بھانجے کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر جاری کی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

بلاول کی جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بھانجے کو گود میں لیے صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

بلاول نے تصویر کے کیپشن میں ’مائی ہارٹ‘ لکھا ہے۔

خیال رہے کہ بلاول کی بہن بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔

بعدازاں انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر ‘جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھا ہے یوں ان کا پورا نام میر حاکم محمود چوہدری بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں