قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے گروپ ایک تا 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گروپ 5 تا ڈاریکٹر سطح کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔