لاہور میں سردی کے ساتھ دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہونے لگا جس کے باعث موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخو پورہ تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم تھری لاہور فیض پور سے سمندری تک بھی دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے کو کھول دیا جائے گا۔
موٹروے پولیس نے ہدایت کر رکھی ہے کہ شہری دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں.
واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ میں ایم2 کالاشاہ کاکو پر دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 20 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔
حادثے کے بعد موٹروے کو امدادی کارروائی کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
دو روز قبل، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث لاہور سے ملتان آنے والی موٹر وے ایم تھری کو جڑانوالہ تک اور پشاور سے اسلام آباد آنے والی موٹروے کو رشکئی تک بند کیا گیا تھا.