نیب میں 7 ڈائریکٹر جنرلز کی گریڈ 21 میں ترقی


قومی احتساب بیورو (نیب) میں 7 ڈائریکٹر جنرلز کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔

نیب کے 7 ڈی جیز کی گریڈ 21 میں ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترقی پانے والوں میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی بھی شامل ہیں۔

نیب میں 21ویں گریڈ میں ترقی پانے والوں میں عرفان بیگ، فرحان علی، سلطان سلیم اور مسعود عالم شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں