وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارہ کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور صاحب کے احاطے میں ماڈلنگ پر وزیراطلاعات فواد چوہدری کی تنقید کی۔
فواد چوہدری نے ڈیزائنر اور ماڈل سے سکھ برادری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کرتار پور کوئی فلم سیٹ نہیں، ایک مذہبی مقام ہے۔
The Designer and the model must apologise to Sikh Community #KartarPurSahib is a religious symbol and not a Film set….. https://t.co/JTkOyveXvn
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 29, 2021
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارہ کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ ماڈلنگ کی اجازت دینے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیتی برادری کے جذبات کا احترام کرتے ہیں، واقعےسےسکھ برادری کےجذبات مجروح ہونےپردکھ ہے، ذمہ داروں کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ ہوتی ہوئی نظربھی آئے گی۔