احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی گئی: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سال 2021 کے لیے اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2021 تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2021 تھی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملک کی کئی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں داخلے کے عمل میں تاخیر کے پیش نظر، احساس اسکالرشپ کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق طلباء اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔ستمبر 2021 کے پہلے ہفتے میں پورٹل کے دوبارہ کھلنے کے بعد سے، 77,210 درخواستیں جمع ہوچکی ہیں اور 23,740 درخواستوں کے کیسز جمع کئے جارہے ہیں۔

احساس انڈرگریجویٹ وظائف کا ہدف کم آمدنی والے خاندانوں کے طلباء کو ان کی انڈرگریجویٹ تعلیم میں مدد کرنا ہے جن کے گھرانے کی آمدنی 45,000 ماہانہ روپے سے کم ہے اوروہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے تسلیم شدہ 135 پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں