کشمیریوں نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں ، عمران اسماعیل

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں عمران اسماعیل نے کہا کہ بھارت تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلوں کو کم نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں جدوجہد جاری رکھے گا ، مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

عبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں امن کی خاطر مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائے ، وزیراعظم عمران خان کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے واضح پالیسی ہے ، ہم وزیراعظم پاکستان کی پالیسیوں سے متفق ہیں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر عبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنا کر آزاد کشمیر کو کرپشن سے پاک اور خوشحال ریاست بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں