بختاوراور بیٹے کی تازہ ترین تصویر پر صارفین کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

بختاوربھٹوزرداری بیٹے کی پیدائش کے بعد سے فالوورز کیلئے اس کی تصاویرشیئرکرتی رہتی ہیں، لیکن اس بارماں بیٹے کی تازہ ترین تصویریقیننا آپ کے دل موہ لے گی۔

محمود چوہدری اوربختاورکے یہاں 10 اکتوبرکو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام بختاور کے مرحوم ماموں (میرمرتضی بھٹو ) اوردادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پر میرحاکم محمود چوہدری رکھا گیا۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد سےاکثروبیشتراس کی تصاویرشیئرکرنے والی بختاور نے پہلی باراس کے ساتھ اپنی تصویرشیئرکی ہے جو سب سے پہلے میرحاکم محمود چوہدری کے لیے بنائے گئے انسٹا اکانٹ پرشیئرکی گئی۔

دلکش تصویرمیں آنکھیں موندے ہوئے بختاورنے سوئے ہوئے میرحاکم کو کندھے سے لگارکھا ہے اورکیپشن میں دل والے ایموجیزکے ساتھ ممی درج ہے۔

یہی تصویر بختاور اور محمود چوہدری نے اپنی انسٹااسٹوریزپربھی شیئرکی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے حمایتیوں سمیت دیگرسوشل میڈیاصارفین نے ماں بیٹے کی یہ خوبصورت تصویرشیئرکرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں