پنجاب میں فضائی آلودگی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی دوسرا نمبر

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کا مسئلہ برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی دوسرے نمبر پرہے، ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کے باعث شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے۔

فضائی آلودگی پنجاب کےشہریوں کلئے درسر بن گئی،لاہورآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسری پوزیشن پربرقرار ہے۔

سرکاری اعداوشمار کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 153 سے391تک ریکارڈ کیا گیا۔

شہریوں کیلئے گھروں سے نکلنا محال ہے، آنکھوں میں جلن اور گلے کی خراش نے شہریوں کی مشکلات بڑھا رکھی ہیں۔

پنجاب میں آج سب سے زیادہ آلودہ فضا 398ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فیصل آباد کی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر 358 اے کیو آئی کے ساتھ بہاولپور کا نمبر ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سموگ سے نجات بارش کے باعث ہی ممکن ہے تاہم ابھی بارش کا کوئی امکان نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں